بھارت رقم بھجوانے کی خبر کو مسترد کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک بھی نواز شریف کے حق میں میدان میں

اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے بھارت رقم بھجوانے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی 2016ء میں وضاحت کردی تھی، یہ الزام بے بنیاد ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان سے بھارت ڈالر بھیجنے کی وضاحت 21 ستمبر 2016ء کو کردی تھی اور مرکزی بینک آج بھی اس بیان پر قائم ہے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی خبر مسترد کرتے ہیں، مالی سال 2016ء میں پاکستان سے بھارت 1لاکھ 16 ہزار ڈالر بھیجے گئے جب کہ اسی سال بھارت سے پاکستان 3لاکھ 29 ہزار ڈالر آئے تھے۔ترجمان کے مطابق مالی سال 2016ء میں پاکستان سے بھارتی درآمدات کا حجم 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، اس کے مقابلے میں بھارت سے پاکستان کی درآمدات کی مالیت 1ارب 41 کروڑ ڈالر تھی۔

.

یہ بھی پڑھیں

کچھ ایسے انسانی حقوق ہیں جو کبھی چھینے نہیں جا سکتے

کچھ ایسے انسانی حقوق ہیں جو کبھی چھینے نہیں جا سکتے

کراچی: انسانی حقوق کا عالمی دن اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے