اسرائیلی وزیر کی شامی صدر بشار الاسد کو قتل کی دھمکی

صہیونی حکومت کے وزیر توانائی نے اپنے ایک میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملے کے لئے شام کی سرزمین استعمال کی تو تل ابیب شامی صدر کو قتل کرسکتا ہے۔ صہیونی حکومت کے وزیر توانائی یووال اشتاینیتز نے ایک اپنے ایک مضحکہ خیز بیان میں دعویٰ کیا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملے کے لئے شام کی زمیں کو استعمال کیا تو تل ابیب بشار الاسد کو قتل اور اس کی حکومت کو سرنگون کرسکتا ہے۔ ایک صہیونی ویب سائٹ آئی نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل ابھی تک شام کی داخلی جنگ میں شامل نہیں ہوا ہے، لیکن اگر شامی صدر بشار الاسد نے ایران کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ شام میں اپنی فعالیت کو جاری رکھے تو اسرائیل اس کو قتل اور اس کی حکومت کو گرا دے گا۔ صیہونی وزیر نے مزید کہا کہ اگر اسد ایران کو اس بات کی اجازت دے کہ وہ شام کو ہمارے خلاف ایک چھاونی میں تبدیل اور وہاں سے ہم پر حملہ کرے تو وہ جان لے کہ یہ اس کا کام تما ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار

اوٹاوا: مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بعد کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے