نواز شریف احسن اقبال کی عیادت کرنے ماسک لگا کر پہنچ گئے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر سروسز ہسپتال میں جا کر وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔ میاں نواز شریف نے احسن قبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ میاں نواز شریف احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال میں پہنچے۔ جہاں انہیں ڈاکٹرز کی ٹیم نے احسن اقبال کے علاج معالجہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہسپتال کو عام مریضوں کیلئے بند رکھا گیا جبکہ سکیورٹی اہلکار نواز شریف کی آمد 4 گھنٹے قبل ہی پورے ہسپتال کو اپنے حصار میں لے چکے تھے۔ ہسپتال انتظامیہ نے احسن اقبال کو پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا ہے اور اسی کمرے کو ہی آئی سی یو کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو پرائیویٹ کمرے میں انفیکشن سے بچانے کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔ احسن اقبال سے مسلم لیگ کے رہنماء عابد شیر علی اور پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے بھی ملاقات کرکے عیادت کی۔ حکومتی عہدیدران کا کہنا ہے کہ احسن اقبال اب خیریت سے ہیں، تاہم ان کا علاج ابھی چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

سیالکوٹ: پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک مولانا فضل الرحمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے