شاہ رخ اور سلمان خان ماحولیاتی آلودگی کیخلاف یکجا

ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان ماحولیاتی آلودگی کیخلاف ایک ہوگئے، سائیکل پر بیٹھ کر تصویر ٹویٹر پر شیئر کردی۔

شاہ رخ خان ٹویٹر پر جاری تصویر میں سلمان خان کے ساتھ سائیکل پر سوار ہیں جس پر انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ بھائی بھائی آن بائیک بائیک، نو پولوشن، بھائی سیز، مائیکل لال سائیکل لال۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان سفید شرٹ، نیلی جینز اور ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ سلمان خان نے کالی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے۔

بالی ووڈ اسٹارز نے پیغام دیا ہے کہ سائیکل کے استعمال کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے