نارتھمپٹن شائر کے خلاف ٹور میچ میں پاکستان 9 وکٹ سے فتحیاب

لندن: نارتھمپٹن شائر کے خلاف 4 روزہ ٹور میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے فتح کے لئے درکار 133رنز کا ہدف 27 اوورز میں 1 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، اظہر علی 10 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، امام الحق نے 59 اور حارث سہیل نے 55 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلیں۔

اس سے قبل میزبان الیون دوسری اننگز میں 301رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، روب نیوٹن 118رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، آر ویسکون سیلوز 24 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، محمد عباس اور شاداب خان نے 4،4 جب کہ راحت علی نے 2 وکٹیں اڑائیں۔
واضح رہے کہ نارتھمپٹن شائر کے 259رنز پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 428رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے