نوازشریف کی مدد کرنے والے بھلائی مخلوق اور نہ کرنیوالے خلائی مخلوق، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لیے مدد کرنے والے بھلائی مخلوق اور نہ کرنے والے خلائی مخلوق ہوتے ہیں۔منڈی بہاؤالدین میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان 2 ، 2 گھنٹے تقریریں کرتے ہیں اور اس میں ایک بھی کام کی بات نہیں ہوتی، انہوں نے خیبرپختون خوا میں غربت ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا اور ناہی دے سکتے ہیں۔ وہ کوئی اسپتال یا یونیورسٹی ہی بتا دیں جو انہوں نے 5 سال میں بنائی ہو، ان کا ناہی کوئی نظریہ ہے اور ناہی کوئی منشور، وہ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی نوازشریف کا ہی تسلسل ہیں، دونوں صرف سرمائے کے لئے سیاست کرتے ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں، (ن) لیگ نے بھی کسانوں اور کاشتکاروں کو برباد کردیا ہے، کسانوں کو ان کی فصلوں کی پوری قیمت بھی ادا نہیں کی گئی، غریب مر رہے ہیں اور یہ خوشحالی کی باتیں کرتے ہیں۔ امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا، میاں صاحب خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، ان کی مدد ہو رہی ہو تو بھلائی مخلوق اور مدد نہ ہورہی ہو تو خلائی مخلوق کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں

لاہور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت روزانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے