پاکستان سمیت دنیا بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بوہری برادری آج مذہبی جوش و جذبے سے آج عید الفطر منارہی ہے۔

 پاکستان میں بھی بوہری برادری عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ کراچی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جب کہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ نماز عید کے بعد اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ حیدر آباد میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔

دوسری جانب بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، جنوبی افریقا، امریکا اور کینیڈا میں بھی بوہری برادری عید الفطر کا تہوار منارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے