ایم ایل اے کے گھر میں 17 سالہ ملازمہ کا بیدردی سے قتل

گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر کے ایم ایل اے اسماعیل گجر کے گھر 17 سالہ ملازمہ کائنات کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر کے ایم ایل اے کے گھر ملازمہ کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں۔پولیس نے کائنات کے والد کی مدعیت میں ایم ایل اے کے تینوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملازمہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گھر کی صفائی نہ کرنے پر میری بیٹی کو تشدد کے بعد پھندا دے کر قتل کیا گیا۔واضح رہے کہ واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ میں ایم ایل اے اسماعیل گجر کے گھر 17 سالہ کائنات 2 سال سے کام کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں

لاہور: وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے