بڑھتا چمکتا انڈیا درحقیقت جعلی انڈیا ہے، وزیر دفاع نے بھارت کی پول کھول دی

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحے کا درآمد کنندہ ہے اور عالمی برادری بھی بھارت کی اسلحہ کی دوڑ اور بھوک سے نظریں چراتی ہے۔ اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام “بھارت۔ ایک ریاکار علاقائی طاقت” کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کے دوران وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دیگر مسائل ہر روز سامنے آرہے ہیں لیکن عالمی برادری بھارت کی اسلحہ کی دوڑ اور بھوک سے بھی صرف نظر کر رہی ہے، عالمی طاقتوں کے سربراہان بھارت مصالحے دار کھانا کھانے نہیں بلکہ اپنا اسلحہ بیچنے جاتے ہیں کیونکہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحے کا درآمد کنندہ ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس کے میڈیا اور فلموں کے تناظر میں مت دیکھیں، بظاہر ابھرتا ہوا رائزنگ شائننگ انڈیا درحقیقت جعلی انڈیا ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کر رہا ہے، بھارت ریاستی جبر کرکے مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں اپنے حقوق کی جدوجہد کو دبا رہا ہے، بھارت منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او میں بھارت کے پاکستان سے رویے کو قریب سے دیکھ چکا ہوں، بھارت پاکستان کے لئے اپنی مارکیٹ کبھی نہیں کھولے گا، بھارت پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارت کا حامی ہے مگر اپنی شرائط پر، ہمیں اپنی معیشت کو تقویت اور سیاسی استحکام لانا ہو گا، اقتصادی استحکام کے لئے پاکستان کو ایک دہائی تک 7 فیصد کی شرح نمو درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد: ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ نرخ 63 روپے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے