عالیہ بھٹ نے جرمن رہنما ہٹلر کے ساتھ اپنا ایسا خونی رشتہ بیان کردیا کہ جان آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر میں میری دلچسپی رہی ہے۔ میری سکول کے نصاب میں کبھی دلچسپی نہیں رہی لیکن تاریخ کی کتاب میں بطور خاص میں اڈولف ہٹلر کے بارے میں پڑھتی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ میں نصف جرمن ہوں، میری نانی کے والد جرمن تھے جو ہٹلر کی مخالفت کرنے والے ایک خفیہ اخبار سے منسلک تھے۔ نازیوں کو یہ پسند نہیں تھا اس لیے انھیں کنسنٹریشن کیمپ میں رکھا گیا۔میں ہٹلرکو پسند تو نہیں کرتی تھیں لیکن نانی کے والد کی وجہ سے ان کے بارے میں پڑھتی تھیں۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ کشمیر کے متعلق غلط بیانی کی جاتی ہے، یہ بات لوگوں کے ذہن و دل میں بٹھا دی گئی ہے کہ کشمیر غیر محفوظ ہے لیکن سچ یہ ہے کہ کشمیر پوری طرح محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریحان کو انصاف دو : فنکاروں کی حکومت سے انصاف کی اپیل

کراچی: پاکستانی فنکاروں نے بھی ملک میں رائج جنگل کے قانون کے خلاف آواز اٹھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے