گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں احسن اقبال نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی ان کی بہادری پر داد دیں گے

نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اب لاہور میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم بازو پر گولی لگنے سے ان کا بڑی مقدار میں خون بہہ گیا ۔احسن اقبال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد لاہور میں منتقل ہونے سے پہلے ہسپتال میں موجود اپنے چاہنے والوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور پیغام دیا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آج نارووال کے علاقے کنجرور میں عیسائی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہاں سے نکلتے ہوئے حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ان کے دائیں بازو پر گولی لگ گئی اور انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

,عمران خان, کے پاس, عوامی مینڈیٹ نہیں

عمران خان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے