جدہ میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی، ایک پاکستانی نکلا

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جدہ  میں کئے گئے دھماکوں میں ملوث خودکش حملہ آور کی شناخت ظاہر کردی ہے جس میں سے ایک کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور پاکستانی تھا جس کی شناخت عبداللہ گلزار کے نام سے ہوئی ہے، عبداللہ گلزار خان گذشتہ 12 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا،عبداللہ گلزار 15 ستمبر 1981 کو پیدا ہوا اور وہ اپنی اہلیہ اور اہلیہ کے والدین کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم تھا۔

اس کے علاوہ سعودی حکام نے مسجد نبوی کے قریب کئے گئے دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت 18 سالہ سعودی شہری عمرعبدالہادی عمر جعید العتیبی کے نام سے کی ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرعبدالہادی مطلوب دہشت گرد تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایران نے امریکی ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی، ٹرمپ کا ردعمل

ایران نے امریکی ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی، ٹرمپ کا ردعمل

واشنگٹن: ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے