ٹیکسلا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ماں اور 3 کم سن بچیوں کا لرزہ خیز قتل

ٹیکسلا: خان پور کے علاقے بانڈی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور 3 بچیوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔پاکستان ویوز کے مطابق ٹیکسلا میں خان پور کے نواحی علاقے بانڈی نے نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے خان پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والوں کی شناخت صدف اختر زوجہ شفاقت زمان، 9 سالہ ایمان شہزادی، 7 سالہ زرقہ اور 5 سالہ زینب کے ناموں سے ہوئی ۔ اہلِ علاقہ کے بیانات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قاتلوں کے خلاف کارروائی میں مزید مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وکلا کی جرات کیسے ہوئی اسپتال پر حملہ کرنے کی، لاہور ہائیکورٹ

وکلا کی جرات کیسے ہوئی اسپتال پر حملہ کرنے کی، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وکلا کی جرات کیسے ہوئی اسپتال پر حملہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے