بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

بورے والا: تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پاکستان ویوزکے مطابق بورے والا کے تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مرنے والوں کی شناخت یاسرڈوگر، معراج مہل ساہوکا اور بوٹا سکھیرا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان اغوا برائے تاوان اور قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے کانسٹیبل اور ایک وکیل کو تاوان نہ ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں

لاہور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت روزانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے