میں تو اتنی شرمیلی تھی کہ میرے لئے پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے جسم کے اس حصے کو چھونا انتہائی مشکل ہوگیا تھا اور میں شرم سے پانی پانی ہوگئی تھی

ممبئی: ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ ’’عشق محبت ‘‘ کے چرچے زبان زد عام ہیں جبکہ آج کل بھارتی میڈیا میں بھی ان دونوں فنکاروں کی راز درانہ طریقے سے ہونے والی ملاقاتوں کی ’’خفیہ کہانیوں ‘‘ کو کھول کھول کر بیان کر رہا ہے تاہم ان دونوں کی جانب سے اس حوالے سے’’ انکار اور اقرار‘‘ کی بجائے صرف خاموشی ہے، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے گو کہ ابھی تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ اب دونوں کے دل ایک ساتھ دھڑک رہے ہیں لیکن ایک وہ وقت بھی تھا کہ جب عالیہ بھٹ ایک فوٹو شوٹ کے دوران رنبیر کپور کے کندھے پر سر رکھنے سے بھی ہچکچا رہی تھیں ،

بھارتی نجی ٹی وی کے کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج کل خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور ایک دوسرے کو’’ ڈیٹ‘‘ کر رہے ہیں،تاہم ان دونوں کی’’ خفیہ عشق کہانی‘‘ کب منظر عام پر آتی ہے اس کے لئے ہمیں مزید انتظار کرنا ہوگا کیونکہ دونوں ہی اس معاملے پر لب کشائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔بھارتی ٹی وی نے ان دونوں کی خفیہ ملاقاتوں کے حوالے سے حال ہی میں عالیہ بھٹ کی ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کی ویڈیو چلائی جس میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا تھا کہ میں رنبیر کپور سے جب پہلی با ر ملی اس وقت میری عمر محض 11سال تھی ،مجھے رنبیر کپور کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کرنا تھا جس میں مجھے رنبیر کے کندھے پر سر رکھنا تھا لیکن میں اتنی شرمیلی تھی کہ میں رنبیر کے کندھے پر سر نہیں رکھ سکی ۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم’’ برہما سترا ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،اس فلم کی شوٹنگ بلغاریہ میں ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان خان بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے

سلمان خان اس بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے

دبنگ 3 میں اس بار منی نہیں منا بدنام ہوگا بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دبنگ 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے