پریانکا چوپڑا کو برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے دعوت نامہ آگیا جائیں گی یا نہیں؟ بڑا اعلان کردیا

نیویارک: بالی ووڈ کی طرح ہالی ووڈ میں بھی اداکارہ پریانیکا چوپڑا کی دوستیوں کے چرچے ہیں جہاں ان کے دوستوں میں اداکارہ میگھن مرکل بھی شامل ہیں جو چند روز بعد برطانیہ کے شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔ میگھن اور ہیری کی منگنی ہونے پر بھی پریانیکا نے انہیں مبارکباد دی تھی اور اب ایک بار پھر ایک ریڈیو شو میں اپنی دوست کے بارے میں بات کرتے ہوئے پریانیکا نے کہا ہے کہ ”میگھن کی کہانی پریوں کی کہانی کے جیسی ہے۔ وہ بہت جلد شاہی خاندان کی فرد بننے جا رہی ہے جو کہ ہماری نسل کے لوگوں کے لیے پریوں کی کہانی کے جیسا ہی ہے۔ “

کوانٹیکو کے نئے سیزن کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ریڈیو شو ’چکس ان دی آفس‘ (Chicks in the Office)میں بات کرتے ہوئے پریانیکا نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ انہیں بھی میگھن اور شہزادہ ہیری کی شادی کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور وہ اس میں شرکت کے حوالے سے خاصی پرجوش ہیں۔ پینتیس سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال میں میگھن اپنے اس نئے کردار میں پوری طرح اپنا آپ منوائیں گی کیونکہ وہ دنیا کی بہت پروا کرنے والی لڑکی ہے۔ میں میگھن کی شاہی خاندان میں شادی پر اس لیے بھی بہت خوش ہوں کہ وہ ہم میں سے ہے، اور اب شاہی خاندان کی فرد بننے جا رہی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

لاہور: ماضی کی سپرہٹ اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے