امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 29 فیصد بڑھ گئیں

نیویارک : امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سبب موسم کی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ گرم موسم کی پیشگوئی کے بعد ایئرکنڈیشننگ کے اخراجات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ موسم سرما کی آمد تک بتدریج جاری رہے گا۔

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج کے تحت آنے والی قدرتی گیس کی قیمتوں میں ایک سے دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مستقبل میں گیس کی خریداری کے معاہدے دو اعشاریہ نو دو چار ڈالر فی ملیم برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قدرتی گیس کے نرخوں میں مجموعی طور پر انتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  

یہ بھی پڑھیں

بیرونی ادائیگیوں کاخسارہ1ارب55کروڑ ڈالر کم ہوگیا

بیرونی ادائیگیوں کاخسارہ1ارب55کروڑ ڈالر کم ہوگیا

کراچی:  ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جولائی 2019میں خسارہ 57کروڑ90لاکھ ڈالررہ گیا، جولائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے