بارش کا نیا سسٹم ملک میں داخل، پنجاب میں ژالہ باری کا امکان

بارش برسانے والا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے سے پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جو آج سے پنجاب کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور 9 مئی تک جاری رہے گا، جس کے باعث آج اور کل بیشتر بالائی علاقوں مری، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے وسطی علاقوں فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر میں بھی کہیں کہیں اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کہیں کہیں، جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر اور کشمیر گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم بلوچستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں مرطوب اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کہیں آپ کے بچے بھی موبائل یا ٹیبلٹ کا استعمال تو نہیں کرتے؟

کہیں آپ کے بچے بھی موبائل یا ٹیبلٹ کا استعمال تو نہیں کرتے؟

ماہرین نے 2 سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو متنبہ کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے