بنوں میں سکیورٹی فورسز پرحملہ، 2 اہلکار شدید زخمی

بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ جانی خیل میں اسوقت کیا گیا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی، حملہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلی بار, وانا میں, پولیس اسٹیشن قائم , کردیا, گیا

پہلی بار وانا میں پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا

وانا: قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد جنوبی وزیرستان وانا میں پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے