2013ء کے انتخابات میں فوج نے نواز شریف کی مدد کی تھی، عمران خان کے بیان نے ہنگامہ برپا کردیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ سمجھ کر الزام لگا رہا ہوں کہ 2013ء کے انتخابات میں پنجاب کے ایک بریگیڈیئر لیول کے افسر نے نواز شریف کی بہت مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نواز شریف کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں نہیں نواز شریف فوج اور عدلیہ کا لاڈلہ رہا ہے۔ سینیٹ انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کسی ایک جماعت کو اکثریت حاصل نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ معلق پارلیمنٹ ملک کے لئے اچھی نہیں ہو گی۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ایک دو ماہ کے لیے التوا کا شکار ہو سکتے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں جاری احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے پشتون تحفظ موومنٹ اور فوج میں مذاکرات کی پیش کش کر دی۔ مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنماء چوہدری نثار سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب عمران خان گول کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

بل گیٹس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا

بل گیٹس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے