خواجہ آصف وفادارآدمی ہیں، نوازشریف سے وفا نبھائی ہے، مریم نواز

صادق آباد: سابق وزیراعظم نوا ز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خو اجہ آصف وفادارآدمی ہیں اور انہوں نے نوازشریف سے وفا نبھائی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ اس بار پارٹی چھوڑ کر جانے والے لوٹوں کا وہ انجام ہوگا کہ لوگ پارٹی چھوڑنے سے پہلے 10مرتبہ سوچیں گے ۔صاد ق آباد اور پنجاب کا موڈ بتا رہا ہے اس با ر الیکشن میں ’’ لوٹوں ‘‘ کی دال نہیں گلنے والی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اور لوگوں نے نواز شریف کو اپنی صد بنا لیا ہے،عوام اپنے ہردل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کررہے ہیں جبکہ عوام نے ہی نواز شریف کو 3بار وزیراعظم منتخب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں، خواجہ آصف کونااہل کیاتوخواجہ آصف کی آمدپرشہرامڈآیا،یہی نہیں خواجہ آصف وفادارآدمی ہیں اور انہو ں نے نوازشریف سے وفا نبھائی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے اور ایک ویزہ رکھنے پر نااہلی کیا صادق آباد کو منظور ہے؟ میں اور صادق آباد کے عوام پوچھتے ہیں کہ نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اس نے جھکنے سے انکار کردیا ؟ اور جو طاقت عوام کے ووٹ نے دی ا سے نے بچانے کے لئے ڈکٹیشن لینے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے نے جعلی کاغذات اور ڈگری بنا رکھی ہے جو اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں بنتی اگر وہ لاڈلہ خود بھی جرم کا اقرار کرلے تو پھر بھی اس کے خلاف کوئی جے آئی ٹی نہیں بنائی جاتی ۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج پھر طلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے