مالی مشکلات یا کچھ اور، سعودی حکومت نے ایسی چیز کی نجکاری کا اعلان کردیا کہ جان کر ہر کوئی پریشان

سعودی عرب میں پہلی بار 25 سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نت نئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ہے، سینما گھر قائم کردیے گئے ہیںِ، فیشن شوز کا انعقاد کیا جارہا ہے جب کہ ریسلنگ کے مقابلے بھی کرائے جارہے ہیں۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سعودی حکومت نے 25 سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا بھی اعلان کرتے ہوئے پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔ سعودی حکومت نے تعلیم کے بعد صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبوں میں بھی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں کم ہونے کے بعد معیشت پر دباؤ بڑھا ہے جسے کم کرنے کے لیے سرکاری اخراجات میں کمی کی جارہی ہے اور نجکاریاں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

روم: جوزیپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے