آرمی چیف سے ہزارہ برادری کے عمائدین کی ملاقات

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے جہاں ہزارہ برادری کے عمائدین نے ان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں ںے عمائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور ہمارے مطالبات سنیں، ہم اپنا احتجاج نہ صرف بڑھائیں گے بلکہ صوبے کی سطح پر اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آرمی چیف کوئٹہ نہیں آتے، ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تین مطالبات پیش کریں گے۔قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ پہنچے تھے، انہوں نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی، بلوچستان شیعہ کانفرنس، مجلس وحدت مسلمین اور ایچ ڈی پی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تاہم مظاہرین نے ان کی اپیل مسترد کردی اور کہا کہ وزیر داخلہ صرف فاتحہ خوانی کرنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فتح یاب امیدوار شاہ زین بگٹی برتری تاحال برقرار

فتح یاب امیدوار شاہ زین بگٹی برتری تاحال برقرار

کوئٹہ: این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ صبح 8 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے