آرمی چیف ہزارہ برادری سے ملاقات کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: آرمی چیف کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور ہمارے مطالبات سنیں، ہم اپنا احتجاج نہ صرف بڑھائیں گے بلکہ صوبے کی سطح پر اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آرمی چیف کوئٹہ نہیں آتے، ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تین مطالبات پیش کریں گے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیں گے اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ پہنچے تھے، انہوں نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی، بلوچستان شیعہ کانفرنس، مجلس وحدت مسلمین اور ایچ ڈی پی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تھی تاہم مظاہرین نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر داخلہ صرف فاتحہ خوانی کرنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں آبادی کے تناسب سے اسمبلی کی نشستیں بڑھائی جائیں

بلوچستان میں آبادی کے تناسب سے اسمبلی کی نشستیں بڑھائی جائیں

کوئٹہ: ینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔ رکن صوبائی اسمبلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے