نواز شریف کا بیانیہ بک رہا ہے تو لوگ ہمارے جلسے میں نہ آتے، اسدعمر کی منطق

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کا بیانیہ بک رہا ہے تو کل لوگ ہمارے جلسے میں نہ آتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت ہوئے، لیکن نواز شریف نے بکنے والوں کیخلاف کیوں نوٹس نہیں لیا؟۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریکِ انصاف اور (ن) لیگ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ اسد عمر نے کہا کہ جلسے میں لاہور کی بہت بڑی تعداد تھی۔ میاں صاحب کی شوگر ملوں میں بھارت اور ہمارے جلسے میں پشاور سے لوگ آئے تو انہیں دکھ ہوا، اگر نواز شریف کا بیانیہ بک رہا ہے تو کل لوگ ہمارے جلسے میں نہ آتے۔

یہ بھی پڑھیں

بل گیٹس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا

بل گیٹس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے