سونم کپور کی شادی: انیل کپور نے خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکار انیل کپور نے اپنی صاحبزادی سونم کپور کی شادی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔ اتوار کو 19ویں انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول ایوارڈز (آئیفا) ووٹنگ ویک اینڈ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا، ‘میڈیا نے میرا اور میرے اہلخانہ کا اُس وقت سے ساتھ دیا ہے، جب ہم نے اپنا کیریئر شروع کیا تھا، ہم درست وقت آنے پر ہر چیز میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔’

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سونم کپور اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ آئندہ ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ان خبروں کو تقویت اُس وقت ملی جب سوشل میڈیا پر سونم کپور کی ممبئی میں واقع رہائشگاہ کو برقی قمقموں اور لائٹوں سے سجائے جانے کی تصاویر گردش کرنے لگیں۔

رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور ان کے قریبی دوست و فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کی شادی 7 یا 8 مئی کو ہوگی اور اسی سلسلے میں سونم کپور کے گھر کو سجایا گیا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ شادی کے سنگیت کی تیاریاں معروف کوریو گرافر فرح خان کر رہی ہیں جس میں کرن جوہر اور فیشن ڈیزائنرز بھی شامل ہیں۔

سونم نے ان قیاس آرائیوں سے متعلق کچھ بھی کہنے سے گریز کیا، تاہم کچھ دن قبل انہوں نے یہ بیان ضرور دیا تھا کہ وہ درست موقع پر اپنی شادی کے حوالے سے بات کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے