سنجے یا رنبیر؟ فلم ‘سنجو’ کے نئے پوسٹر نے سب کو حیران کردیا

حال ہی میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی بالی وڈ فلم ‘سنجو’ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جس نے اب تک مداحوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور اب فلمساز اور ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو راج کمار ہیرانی نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر روز ‘سنجو’ میں رنبیر کپور کے مختلف انداز شیئر کریں گے، جو فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اور وعدے کے عین مطابق راج کمار ہیرانی نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا، جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ آیا یہ رنبیر کپور ہیں یا سنجے دت۔

اس پوسٹر میں رنبیر ، سنجے دت کی اُس وقت کی کاپی معلوم ہو رہے ہیں جب وہ 2016 میں سزا کاٹ کر پونے کی جیل سے باہر آئے تھے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو ممبئی حملوں کے بعد غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سپریم کورٹ نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، ان حملوں میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ ساتھ انوشکا شرما، پریش راول، سونم کپور، دیا مرزا، کرشمہ تنہ، منیشا کوئرالہ، وکی کوشال اور بومن ایرانی بھی شامل ہیں۔

فلم ‘سنجو’ رواں برس 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے