آج اپنی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا، عمران خان

لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب کہ میں قوم کے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی قوم کے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں، قوم سے عہد کرتا ہوں کبھی ان کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے دوں گا تاہم قوم بھی مجھ سے عہد کرے کہ وہ اس جنگ میں میرے ساتھ کھڑی ہوگی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، مینار پاکستان پر انشاءاللہ آج تاریخ رقم ہوگی، قوم آج گھروں سے نکلے، اقبال پارک ان کا منتظر ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج مل کر طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل کیسا ہوگا، آج شام اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا لہذا لاہور کے باہر سے آنے والے بروقت روانہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ حملہ کیس سےمتعلق درخواست کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنانے کا امکان

پارلیمنٹ حملہ کیس سےمتعلق درخواست کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنانے کا امکان

اسلام آباد: اے ٹی سی جج رانا جواد عباس حسن نے درخواست کی سماعت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے