حکومت کا عوام پہ ایک اور پٹرول بم حملہ، ڈیزل پٹرول پھر مہنگے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر ا ضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 3 روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 68 روپے 85 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے

فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے