گھرمیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے نو پاکستانی جاں بحق

کویت میں گھرمیں آگ سے نوافراد جاں بحق ہوگئے، ہلاک شدگان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

واقعہ کویت کے علاقے فراوانیا میں پیش آیا جبکہ اس افسوسناک واقعے میں 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، خاندان کا ایک شخص گھرسےباہر ہونے کی وجہ سےبچ گیا

زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان میں پنجاب کے شہر میاں چنوں سے ہے۔

مرنے والے چھ افراد ایک ہی خاندان سے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کا ایک فرد گھرسے باہر تھا جس نے اطلاع دی۔

آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کےباعث پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے چوبیس افراد زخمی ہوئے،پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں

ایران پر حملے کی امریکہ میں مخالفت

ایران پر حملے کی امریکہ میں مخالفت

سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بیشتر امریکی عوام ایران کے خلاف فوجی حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے