واٹر بورڈنگ مجھے بہت پسند ہے

ریپبلکن جماعت کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے لیے واٹر بورڈنگ کے ذریعے تشدد کے طریقے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے یہ طریقہ ’مجھے بہت پسند ہے‘۔

انھوں نے یہ بات اوہائیو میں ریلی کے دوران کہی۔ انھوں نے یہ بات ایسے وقت کی ہے جب ترکی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خود کش حملوں میں 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انھوں نے ریلی سے خطاب میں کہا ’آگ سے لڑنے کے لیے آگ ہی کا استعمال کرنا ہو گا۔‘

یاد رہے کہ واٹر بورڈنگ کو صدر براک اوباما نے ٹارچر قرار دیتے ہوئے 2006 میں اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ترکی کے حکام کا ماننا ہے کہ اتاترک ہوائی اڈے پر خود کش حملوں کے پیچھے دولت اسلامیہ ہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’ہمیں سفاکانہ اور پرتشدد طریقے سے لڑنا ہو گا کیونکہ جن کے ساتھ ہمارا واسطہ پڑا ہے وہ پرتشدد لوگ ہیں۔‘

ریلی کے دوران ایک موقعے پر انھوں نے ہجوم سے پوچھا ’آپ لوگوں کا واٹر بورڈنگ کے بارے میں کیا خیال ہے؟‘

عوام نے تالیاں بجائیں اور ٹرمپ نے کہا ’مجھے بہت پسند ہے۔ میرے خیال میں یہ طریقہ زیادہ سخت نہیں۔

انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی حکومت نے واٹر بورڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے ’لیکن دولت اسلامیہ سر قلم کر سکتی ہے، پنجروں میں لوگوں کو ڈوبا سکتی ہے اور جو چاہے کر سکتی ہے۔‘

ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اتاترک ہوائی اڈے پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

’ہمیں اپنے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں اتحادیوں اور پارٹنرز کے ساتھ تعاون کو مزید بہتر کرنا ہو گا تاکہ اس خطرے کا مقابلے کیا جا سکے۔‘

یاد رہے کہ ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ انھوں نے مسلمانوں کی امریکہ میں آمد کو روکنے کے لیے امریکی سرحدوں کو بند کرنے کا کہا تھا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ تجارتی معاہدے کا موازنہ ریپ سے کیا اور تنبیہہ کی کہ وہ تجارتی جنگ میں چین کا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے اور اس نے بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا ہے جس کے باعث پاکستانی دریاؤں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے لداخ ڈیم کے 3 اسپل ویز کھول دیئے ہیں جن کا پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے دریائے ستلج میں بھی بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ آج دن 11 بجے ہیڈگنڈا سنگھ والا کے مقام سے پاکستان میں داخل ہو گا اور پھر 30 گھنٹے بعد ہیڈ سلیمان کے راستے بہاول نگر میں داخل ہو گا۔ ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈئیر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے بڑے ریلے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ بریگیڈئیر مختار احمد کا کہنا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلع قصور اور اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ عملاً معطل کر دیا ہے: ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل آبی جارحیت جاری ہے، اس نے سندھ طاس معاہدے کو عملاً معطل کر دیا ہے۔ شیراز میمن نے کہا کہ بھارت نے ہر قسم کی واٹر ڈیٹا شیئرنگ بند کر دی ہے اور ڈیموں سے پانی کے اخراج پر پیشگی اطلاع نہیں دی، وہ مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یکم جولائی سے ستمبر تک کا دریاوں کا ڈیٹا بھی نہیں بھیجا، کئی ماہ سے دونوں ملکوں کے شیڈول اجلاس بھی نہیں ہو رہے، بھارتی رویئے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ دریائے ستلج میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق دریائے ستلج میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 20 اور 21 اگست سے گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 80 تا 90 ہزار کیوسک ہونےکا امکان ہے جو ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک بھی جا سکتا ہے۔ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ72گھنٹے میں راوی، بیاس اور ستلج کے بالائی علاقوں میں انتہائی شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے بھاکرہ ڈیم اور زیر علاقوں سے آنے والا پانی سیلاب کا باعث بن رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے