پیمراکا ایکشن:جیو انٹرٹینمنٹ پر عامر لیاقت کے پروگرام انعام گھر پر تین دن کیلئے پابندی لگا دی گئی

پیمرا نے پابندی سیکشن۔27کے تحت لگائی،پروگرام انعام گھر پر پابندی منگل سے جمعرات تک ہوگی،خلاف ورزی کی صورت میں چینل بند کردیا جائے گا۔

کراچی:پیمرا شکایات کونسل کا 34واں اجلاس پروفیسر انعام باری کی زیرصدارت ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام انعام گھر کوجاری کردہ اظہار وجوہ نوٹس14جون 2016کی سماعت کی گئی۔مذکورہ نوٹس6جون 2016 کو جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں ایک لڑکی کی خود کشی کے پنکھے کے ساتھ لٹک کر مناظر دکھانے،ایک مہمان کی محض انعام جیتنے کے لالچ میں گالی نکالنے کا واقعہ براہ راست نشر ہوا،جس پر نوٹس جاری کیا گیا۔اجلا س میں‌عامر لیاقت کے پروگرام میں ایک خاتون کالر کی لائیو دکھائی گئی گفتگو کا کلپ بھی دیکھا گیا۔تاہم ابتدائی طور پر کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پر جیو انٹرٹینمنٹ کا موقف سننے کے بعد کونسل آف شکایات نے انعام گھر کی نشریات کو28تا 30جون 2016تین دن کیلئے معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔اور چینل کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی دل آزاری کے پروگرام نشر کر نے پر آن ایئیر معذرت کرے۔

یہ بھی پڑھیں

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

کراچی: جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے