سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان افغانی ہیں جو اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتےتھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان میرا جان اور اختر خان افغان باشندے ہیں جو افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے خطیر رقم کے عوض نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی بنوائے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کو سائٹ ایریا میں اورنگی ٹائون کےقریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، وہ پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، ان سے جلد مختلف انکشافات کی توقع ہے ، ملزمان سے یہ بھی پتا کیا جائے گا کہ انہوں‌ نے نادرا کا شناختی کارڈ کہاں‌ سے بنوایا اور ان کے یہاں‌ موجود سہولت کار کون لوگ ہیں.

یہ بھی پڑھیں

نیا بینچ تشکیل, دینے کے لیے, معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا, دیا

نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

کراچی: جسٹس محمد سلیم جیسر نے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی اور دیگر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے