برطانوی عوام نے اپنا ملک واپس حاصل کر لیا

امریکہ کی ریپبلکن جماعت کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ زبردست بات ہے کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ دے کر اپنا ملک واپس حاصل کر لیا ہے۔

سکاٹ لینڈ کے علاقے آئرشائر میں واقع ٹرمپ ٹرنبیری ہوٹل اور گالف کورس کے افتتاح کے موقعے پر ریفرینڈم کے نتائج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ’ جو ہوا وہ زبردست بات ہے، یہ تاریخی اور حیرت انگیز ووٹ ہے

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں لوگ ناراض ہیں، وہ اپنی سرحدوں پر ناراض ہیں، وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ لوگ ان کے ملک میں آ رہے ہیں اور اس پر قبضہ کر رہے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ کون ہیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ’ وہ برطانیہ، امریکہ اور دیگر کئی جگہوں پر بہت ساری چیزوں پر ناراض ہیں اور یہ آخری چیز نہیں ہونی چاہیے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی ریفرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی میں اختلاف رائے ختم ہو جائے گی کیونکہ یہ ایک زبردست جگہ ہے۔ میں نے کہا تھا کہ یہ ہونے جا رہا اور میرے خیال میں یہ اچھی بات ہے۔ کیونکہ بنیادی طور پر انھوں نے اپنا وطن واپس لیا ہے اور یہ ایک زبردست بات ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے جب برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ’ یہ بہت برا ہوا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سال پہلے دبئی میں قائم ایک کمپنی سے گالف کورس اور ہوٹل خریدا تھا اور اس کی آرائش پر بیس کروڑ پاؤنڈ خرچ کرنے کے بعد جمعے کو اس کا افتتاح کیا۔ ٹرمپ نے یہ جائیدار خریدنے کے بعد اس کو ٹرنبیری گالف کورس اور ہوٹل کا نام دیا ہے۔

ٹرمپ کی سکاٹ لینڈ آمد سے پہلے پانچ لاکھ افراد نے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے تھے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ٹرمپ کی برطانیہ میں آمد پر پابندی عائد کرے۔

گالف کورس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے پہلے اس کے باہر درجنوں افراد نے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور’نسل پرستی قبول نہیں‘ کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے اور اس نے بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا ہے جس کے باعث پاکستانی دریاؤں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے لداخ ڈیم کے 3 اسپل ویز کھول دیئے ہیں جن کا پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے دریائے ستلج میں بھی بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ آج دن 11 بجے ہیڈگنڈا سنگھ والا کے مقام سے پاکستان میں داخل ہو گا اور پھر 30 گھنٹے بعد ہیڈ سلیمان کے راستے بہاول نگر میں داخل ہو گا۔ ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈئیر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے بڑے ریلے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ بریگیڈئیر مختار احمد کا کہنا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلع قصور اور اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ عملاً معطل کر دیا ہے: ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل آبی جارحیت جاری ہے، اس نے سندھ طاس معاہدے کو عملاً معطل کر دیا ہے۔ شیراز میمن نے کہا کہ بھارت نے ہر قسم کی واٹر ڈیٹا شیئرنگ بند کر دی ہے اور ڈیموں سے پانی کے اخراج پر پیشگی اطلاع نہیں دی، وہ مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یکم جولائی سے ستمبر تک کا دریاوں کا ڈیٹا بھی نہیں بھیجا، کئی ماہ سے دونوں ملکوں کے شیڈول اجلاس بھی نہیں ہو رہے، بھارتی رویئے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ دریائے ستلج میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق دریائے ستلج میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 20 اور 21 اگست سے گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 80 تا 90 ہزار کیوسک ہونےکا امکان ہے جو ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک بھی جا سکتا ہے۔ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ72گھنٹے میں راوی، بیاس اور ستلج کے بالائی علاقوں میں انتہائی شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے بھاکرہ ڈیم اور زیر علاقوں سے آنے والا پانی سیلاب کا باعث بن رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا

بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے