لیاری میں مرد ہی نہیں خواتین بھی قتل وغارت گری میں ملوّث

لیاری گینگ وار میں مرد ہی نہیں خواتین نے بھی قتل و غارت گری کا بازار گرم کئے رکھا۔ گرفتار ملزم نعیم لمبو نے گینگ وارکی سمیرا کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں خواتین کے گینگ چلانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ان گینگز کا انکشاف لیاری گینگ وار کے گرفتار ٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو کی جے آئی ٹی میں ہوا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لیاری میں صرف مرد ہی نہیں خواتین بھی گینگ وارمیں ملوث ہیں۔

قتل و غارت گری میں ملوث منشیات فروش قیوم چنگاری کی بہن سمیرا گینگ وارسرغنہ اور کئی مخالفین کےقتل میں ملوث رہی ہے۔

منگھوپیر سے گرفتار ٹارگٹ کلرنعیم عرف لمبو کےسنسی خیز انکشاف نےتہلکہ مچادیا، جے آئی ٹی میں نعیم لبمو نے سمیرا نامی عورت کےساتھ مل کر متعدد افراد کےقتل کا اعتراف کرلیا۔

سمیرا منشیات فروشی کا کام بھی کرتی رہی ہے، اس نے بتایا کہ سال دوہزارتیرہ میں جاوید جانی کو سمیرا کے گھر پرچاچا نواب نے قتل کیا۔ میں نعیم لبمو بھی واردات میں شریک تھا۔

سال دوہزار چودہ میں سمیرا اور رفیق نے زبیر نامی شخص کوحب چوکی سےاغواء کے بعد قتل کردیا، تحریک انصاف کے ملاطارق اورامداد نامی شخص کی قاتل بھی سمیرا ہے۔

اس کے علاوہ نعیم عرف لمبو نے دو مخالفین شیرا اورچھوٹو کے قتل کا اعتراف بھی کیاہے، پولیس کو منشیات فروش قیوم چنگاری کی بہن سمیرا کی تلاش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف عناصر تینوں کو ناکام ثابت کرنے کیلیے نکاسی و فراہمی آب کا نظام خراب کرنے کو متحرک

مختلف عناصر تینوں کو ناکام ثابت کرنے کیلیے نکاسی و فراہمی آب کا نظام خراب کرنے کو متحرک

کراچی: صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان سیاسی رسہ کشی بھی جاری ہے۔ ملکی معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے