کراچی میں سر چ آپریشن ،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد ،چار مشتبہ افراد گرفتار

کراچی کے علاقے محمود آبادمیں سرچ آپریشن کے دوران زیر تعمیر عمارت میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیاہے جبکہ چار مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں گھر گھر سرچ آپریشن کیا جس دوران ایک زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیاگیا جہاں سے زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ یہ اسلحہ سیاسی جماعت کا ہے جسے دھڑے بندی کے باعث چھپا دیا گیا تھا اور یہ اسلحہ دو طرفہ تصادم میں استعمال ہونا تھا ۔پولیس کا کہناہے کہ اس اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گااور معلوم کیا جائے گاکہ یہ اسلحہ کون کونسی وارداتوں میں استعمال کیاگیاہے ۔برآمد کیے گئے اسلحے میں دو رپیٹر،پستول،آوان گولے ،کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔پولیس نے کہاہے کہ زیر تعمیر گھر کے مالک کا تاحال پتہ نہیں چل سکاہے لیکن اس حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہے اور جلد ہی مالک کا بھی پتہ لگالیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت

کراچی: جسٹس کریم خان آغا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ ملزمان کو انکوائری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے