ہالی وڈ اداکار اینٹون یلچِن اپنی ہی کار سے ہلاک

فلم سٹار ٹریک میں چیکوو کا کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ کے روسی نژاد اداکار اینٹون یلچِن اپنی ہی کار کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

لاس اینجلس میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں ہی گاڑی ایک ڈھلان پر پیچھے کی جانب چلتے ہوئے انھیں ساتھ گھسیٹ کر لے گئی اور حفاظتی باڑ اور اینٹوں سے بنے پوسٹ باکس سے جا ٹکرایا۔

وہ اتوار کو دن ایک بجے انتقال کر گئے۔

27 سالہ یلچِن نے دیگر فلموں میں بھی کام کیا جن میں لائیک کریزی اور گرین رُوم شامل ہیں۔

یلچِن نے سنہ 2009 میں ’سٹار ٹریک‘ جبکہ سنہ 2013 میں ’سٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس‘ میں پاویل چیکوو کا کردار بھی ادا کیا۔

اسی کردار کے ساتھ ان کی تیسری فلم ’سٹار ٹریک بی اونڈ‘ آئندہ ماہ ریلز ہونی ہے۔

ان کے انتقال کی خبر اتوار کو ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتی رہی۔

پولیس کے مطابق وہ اپنے دوستوں سے ملنے جانے والے تھے اور جب وہ وہاں نہیں پہنچے تو دوست ان کے ہاں چلے آئے اور انھیں وہاں مرے ہوئے پایا۔

ان کے خاندان نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ذاتیات کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

کراچی: جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے