قومی کر کٹ ٹیم یو نیفا رم پرایدھی فانڈیشن کا ’’ لو گو ‘‘ لگا ئے گی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ہفتہ کی صبح انگلینڈ کے طویل دورے پر روانہ ہوگی ۔ذرائع کے مطابق گرین شرٹس صبح 9بجے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے براستہ دبئی لندن کے لیے روانہ ہوگی روانہ ہو گی،کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کی ، جس کے بعد ٹیسٹ سکواڈ کو مکی آرتھر اور ٹیم منیجر انتخاب عالم لیکچردیں گے ۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو لگائے گی اور اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کو نسل کے حکام سے بھی اجازت لے لی گئی ہے ،پی سی بی اور اس کے سپانسر ایدھی فانڈیشن کو چیرٹی بھی دیں گے ۔یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 5ایک روز ہ میچوں کے علاوہ 4ٹیسٹ اور 1ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں

ساؤتھمپٹن:  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں، بھارتی ٹینس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے