سیف علی خان کی بیٹی کے انداز نے سب کے ہوش اڑا دئے

ممبئی: سال 2016 بولی وڈ اسٹارز کا نہیں بلکہ ان کے بچوں کا سال ہے،کیونکہ اس سال بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکاروں کے بچوں نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے اور حالیہ دنوں میں سیف علی خان کی صاحبزادی سارا علی کی ایک تصویر نے بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھاہے ۔

تفصیلات کے مطابق با لی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ کرن جوہر کی کامیاب فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ائیر’ کے سیکوئل کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔سیف علی خان کی کوشش یہ ہے کہ جب تک ان کی بیٹی کی فلم ریلیز نہ ہوجائے میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی یا عام انسان ان تک نہ پہنچ سکیں تاہم وہ کب تک اپنی بیٹی کو میڈیا کی نظروں سے بچا پائیں گے،وہ کولمبیاء سے اپنی گریجوایشن مکمل کرکے بھارت پہنچ گئی ہیں اور گزشتہ دنوں میراٹھی فلم ’سیرت‘  سکریننگ کی ایک تقریب سے واپسی پر سارہ کی لی جانے والی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے جبکہ وہ خود کیمروں کو دیکھ کر شرما گئیں۔تصاویر میں سارہ سفید سوٹ میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں،جبکہ جامنی رنگ کے نیل پالش نے ان کی شخصیت میں چار چاند لگادیئے ہیں۔

نیوز18 نے لکھا کہ نوجوان لڑکی کی تصویر نے اس کی والدہ امریتہ سنگھ کی یاد دلادی جب اُنہوں نے 80 ء کی دہائی میں سنی دیول کیساتھ فلم میں بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے