بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔vوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے جب کہ بھارت اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے دے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کشمیر کو خون میں نہلا دیا گیا ہے، درجنوں بیٹے شہید کردیے گئے ہیں، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیری نوجوان نسل ختم کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری خون عالمی ضمیر کو جنجھو ڑ رہا ہے جب کہ پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے