مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث 19 افراد گرفتار

نیب نے مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث مزید 19 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بدنامِ زمانہ مضاربہ اسکینڈ ل میں ملوث مزید 19 افراد کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد پر اسلامک سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ عرفان منگی کا کہنا تھا کہ نیب معاشرے کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنے کے لئے اپنی مہم جاری رکھے گا، مضاربہ کرپشن اسکینڈل سے متعلق اب تک 9 ہزار 584 افراد کی شکایات موصول ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ مضاربہ اسکینڈل میں لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے کوششوں کو مزید تیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ 2018 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے