وزیراعلیٰ سندھ کی سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی سے ملاقات، سرمایہ کاری کی پیشکش

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ و اسلامی برادر ملک ہے، جن کے ساتھ تاریخی، سیاسی، سماجی، ثقافتی، علمی اور مذہبی حوالے سے باہم احترام پر مبنی بہت ہی خوشگوار تعلقات قائم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار فضا اور بھرپور کاروباری مواقع موجود ہیں، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بہت سے اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہے، سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی : سیکیورٹی کی بہتری کا 20گریڈ کا افسر تمام امور کا ذمہ دار ہوگا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے