”عرصے بعد اسے پورے کپڑوں میں دیکھا ہے۔۔۔“ سونیا حسین نے مشرقی لباس میں تصویر اپلوڈ کی تو صارفین کو چین نہ آیا، وہ کہا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

کراچی: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین اپنے لباس کے باعث متعدد مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں اور کچھ ہی عرصہ پہلے انہیں پریانکا چوپڑا کی نقل کرنے پر پاکستانیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ثبوت کے طور پر ان کی اور پریانکا چوپڑا کی کئی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

کچھ دنوں پہلے وہ فیروز خان کی شادی میں شریک تھیں اور ان لمحات سے خوب محظوظ ہو رہی تھیں

وہاں انہوں نے ڈانس کے جوہر بھی دکھائے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو اسے خوب پذیرائی بھی ملی لیکن ان کے لباس پر اب بھی تنقید ہوئی

سونیا حسین اب معمر رانا کی فلم آزادی میں نظر آئیں گی جس کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے اور اسی ٹریلر کی تقریب رونمائی میں سونیا حسین نے مشرقی لباس پہن کر شرکت کی تو حیران کن طور پر سوشل میڈیا صارفین پھر بھی اخلاقیات سے عاری کمنٹس کرنے سے باز نہ آئے۔

ایک صارف نے لکھا ”یقین نہیں آ رہا کہ اس نے اپنا پورا جسم ڈھانپ رکھا ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”ایک دم جنگلی لگ رہی ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”فیروز کی مہندی میں یہ مکمل آزادی کا لطف اٹھا رہی تھی“

ایک صارف کا کہنا تھا ”جھلی لگ رہی ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”فلم میں بھی اچھی ڈریسنگ کر لیتی“

ایک صارف کا کہنا تھا ”پورے کپڑوں میں اچھی لگ رہی ہیں آپ ، پاکیزہ مطلب سونیا“

ایک اور صارف نے لکھا ”کتنے عرصے بعد اسے پورے کپڑوں میں دیکھا ہے“

ایک صارف نے کہا ”شکر ہے کہ اس کے پاس پورے کپڑے آ گئے“

ایک صارف نے لکھا ”لگتا ہے مانگ کے کپڑے پہنے، وہ بھی کسی لمبی لڑکی کے۔۔۔ پوری ہی نہیں آ رہی اس میں“

ایک صارف نے کہا ”پوری قوم انہیں پورے کپڑوں کیساتھ اتنا لمبا دوپٹہ پہننے پر مبارکباد پیش کرتی ہے“

ایک اور صارف نے کہا ”خدا کا شکر ہے کہ بالآخر اس نے انسانوں والا کچھ پہن لیا“

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے