گڈ فرائیڈے ، پوپ فرانس نے قیدیوں کے پاؤں دھلواکر بوسہ دیا

مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے سلسلے میں دنیا بھر میں آج (جمعہ کو )”گڈ فرائیڈے“ کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گذشتہ روز ”ہولی تھرسڈے “کے موقع پر پوپ فرانسس نے ایک اصلاحی جیل میں 12 قیدیوں کے پیر دھلوائے اور بوسہ بھی دیا، جن میں 2 مسلمان قیدی بھی شامل تھے۔کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے خصوصی عبادت کے حصے کے طور پر روم کے قریب واقع ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا اور وہاں 12 قیدیوں کے پاو¿ں دھو کر انہیں عقیدت سے چوما۔ان قیدیوں کا تعلق اٹلی، فلپائن، موروکو، مالدیویا، کولمبیا اور سیرا لیون سے تھا، جن میں سے 8 کیتھولک عیسائی، 2 مسلمان، ایک آرتھوڈوکس عیسائی اور ایک قیدی بدھ مت کا پیروکار تھا۔بعدازاں پوپ فرانسس نے قیدیوں اور قید خانے کے عملے کو عشائیہ بھی دیا، اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا موقع ہر ایک کے پاس ہوتا ہے، ہمیں کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے