تارکینِ وطن کی بس کو حادثہ، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق

انقرہ: صوبہ اِرگِد میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس کھمبے سے ٹکرانے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 36 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے اِرگِد کے جنوبی علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو ایرانی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تاہم تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمتی سے بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی پرچم، لوگو اور قومی ترانے میں تبدیلی کا فرمان جاری

قومی پرچم، لوگو اور قومی ترانے میں تبدیلی کا فرمان جاری

عمان: قومی ترانے کے آخری فقرے حذف کردیے گئے جن میں ملک کے سابق فرمانروا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے