سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار بھٹو کی برسی، سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس روز تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔ برسی کے موقع پر 4 اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آئندہ چند روز گرمی شدت میں اضافے کا امکان ہے

آئندہ چند روز گرمی شدت میں اضافے کا امکان ہے

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں تین روز تک موسم شدید گرم رہنے کی پیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے