سعودی شہزادہ متعب بن عبداللہ کی موت کے بارے میں متضاد خبریں

ریاض: سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ متعب بن عبداللہ کی موت کے بارے میں متضاد خبریں گردش کررہی ہیں۔ پاکستان ویوز نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ متعب بن عبداللہ کی موت کے بارے میں متضاد خبریں گردش کررہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خبروں میں بتایا گیا ہے کہ متعب بن عبداللہ دل کا دورہ پڑنے سے 66 برس کی عمر میں فوت ہوگئے ہیں۔

ادھر بعض عرب ذرائع متعب بن عبداللہ کی موت کی خـبر کو رد کررہے ہیں۔ شہزادہ متعب بن عبداللہ سعودی عرب کے با اثر شہزادے ہیں۔ جنھیں ولیعہد محمد بن سلمان نے کچھ عرصہ قید بھی رکھا تھا اور بعد میں اسے ایک معاہدے اور بھاری رقم وصول کرنے کے بعد آزاد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روک دے گا

برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روک دے گا

لندن: وزراء کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل روکنےکا وعدہ عدالت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے