فاروق ستار کی ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آمد، پارٹی رہنماؤں سے ملاقات

کراچی: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بہادر آباد میں پارٹی کے عارضی مرکز پہنچ گئے۔ فاروق ستار کے ساتھ ان کی اہلیہ اور پارٹی رہنما علی رضا عابدی بھی موجود تھیں۔

بہادر آباد میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد یا پی آئی بی میں موجود ساتھی بھی ایم کیو ایم کا حصہ ہیں، اختلافات کے باوجود یہ ہمارا مشترکہ گھر ہے، میں نے اپنی آمد کے حوالے سے ساتھیوں کو آگاہ کردیا تھا۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بات چیت کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا، جس سیاست کی ضرورت پورےپاکستان کو ہے وہ ہمارے پاس ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اب بھی میرا نام موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق بھائی کی عزت و احترام کبھی ختم نہیں ہوسکتا، وقت پڑا تو ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے ثالثی کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا 26 مارچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے 11 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

اس سال کتے کے کاٹنے کے 60 ہزار کیسز سامنے آئے

اس سال کتے کے کاٹنے کے 60 ہزار کیسز سامنے آئے

کراچی: خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاکھوں کی تعداد میں جنگلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے