سرفراز نواز کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے“عدالت نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے لیکن کس کیس میں ؟

سیشن عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے دائر ہتک عزت کی درخواست پر سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے نجم سیٹھی کی جانب سے ہتک عزت کے حوالے سے سرفراز نواز کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔نجم سیٹھی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سرفراز نے میڈیا پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے ان کے شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے اپنے موقف میں کہا کہ ایک دن بھی اپنے عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا۔نجم سیٹھی نے استدعا کی کہ عدالت سرفراز نواز کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیں۔عدالت نے سرفراز نواز کو متعدد بار پیش ہونے کا حکم دیا لیکن عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سرفراز نواز کو ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے دو ہفتوں تک سماعت ملتوی کردی۔یاد رہے کہ فروری 2017 میں پی سی بی نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق کرکٹر سرفراز نواز کے بیانات کو اہمیت نہ دیں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں وہ توہین عدالت کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود سرفراز نواز نے بے جا تنقید کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ الزامات عائد کر رہے ہیں جس کے سبب ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کا اعلان

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور:  پی سی بی نے قومی ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لئے نیشنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے