پرنکا ایلی کے سرورق کی زینت بن گئی

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ’’ایلی‘‘ میگزین کے نئے شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا ’’ایلی‘‘ میگزین کے مئی کے شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں جس میں پریانکا نے اورنج کلر کی جیکٹ زیب تن کر رکھی ہے جبکہ ان کے بال کھلے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں امریکی سیریز’’کوانٹیکوتھری‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ الیکس پارش کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘

’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے